عام آدمی پارٹی کے کونسلر وکاس ٹانک نے تھا ما بی جے پی کا دامن
دہلی بی جے پی صدر ہر ش ملہوترا نے ٹانک کو پہنایا پارٹی کا پٹکا

نئی دہلی، 15 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی وارڈ کمیٹیوں کے انتخابی عمل کے درمیان، عام آدمی پارٹی کو بدھ کو سٹی ایس پی زون میں ایک بڑا سیاسی جھٹکا لگا۔ سٹی ایس پی زون سے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ریاستی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا اور چاندنی چوک کے ایم پی پروین کھنڈیلوال نے پردیش دفتر میں و کا س ٹانک کو بی جے پی میں شامل کیا۔ بی جے پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ وکاس کے پارٹی میں شامل ہونے سے سٹی ایس پی زون میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔اس موقع پرریاستی ترجمان پروین کھنڈیلوا ل بھی موجود تھے۔
No Comments: