
نئی دہلی،9ستمبر (میرا وطن نیوز )
نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران ایک وسیع عوامی بید اری مہم کا اعلان کیا جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو آن لائن گیمنگ کی بڑھتی ہوئی لت اور منشیات کے استعمال کی لعنت سے بچانا ہے۔ اس مہم کے تحت نوجوانوں، طلبائ، والدین، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کو شامل کرکے ’آن لائن گیم اور منشیات سے پاک ہندوستان‘کا پیغام عوام تک پہنچایا جائے گا۔ نیشنل اکالی دل خود کو محض بیان بازی تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ اسکولوں، کالجوں، بازاروں اور سماجی فورموں پر نچلی سطح پر عوامی بیداری مہم چلائے گا۔
اس موقع پرخواتین ونگ کی قومی صدر بھونا دھون ،قومی صدر سماجی ونگ رشمیت کور بندرا،دہلی صدر کلد یپ سنگھ مارواہ، نائب صدور ورندر آریہ اور رمیش سچدیوا، اور صدر دہلی تعلیم ریم چڈھا سمیت کئی عہدیدار اور اراکین موجود تھے۔پما نے کہا کہ آن لائن گیمنگ اور منشیات کی لت اب محض ایک انفرا د ی مسئلہ نہیں ہے بلکہ خاندانوں، معاشرے اور قوم کے مستقبل کے لیے ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو جوان ملک کی طاقت ہیں اور انہیں ان برائیوں سے بچانا پورے معاشرے کی اجتما عی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ، راج گرو، سکھ دیو، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، اور رام پرساد بسمل سمیت لاتعداد انقلابیوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ان عظیم ہیروز کی جدوجہد، ہمت اور حب الوطنی سے نوجوان نسل کو متاثر کرنا آج بہت ضروری ہے۔
No Comments: