Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ٹی سی کے بیڑے میں 2800 ای وی بسیں شامل کی جائیں گی:ڈاکٹر پنکج کمار

نئی دہلی، 7 جون (میرا وطن نیوز)
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے اتوار کو کہا کہ دہلی سرکار پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم (پردھان منتری الیکٹرک ڈرائیو ریوولوشن اینویٹو وہیکل انہینسمینٹ ) کے تحت 2,800 مکمل طور پر الیکٹرک، ایئر کنڈ یشنڈ، لو فلور بسوں کو ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ مجوزہ بیڑے میں 1,400 نو میٹر اور 1,400 بارہ میٹر الیکٹرک بسیں شا مل ہیں۔ اس طویل مدتی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر دہلی سرکارکا مقصد دہلی میں پبلک ٹرانسپو ر ٹ بسوں کی کل تعداد کو 2028سے29 20تک تقریباً 14,000 بسوں تک بڑھانا ہے، جس سے دہلی بھر کے مسافروں کے لیے بہتر رابطے، زیادہ سروس کوریج اور زیادہ آسان ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *