Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ویریندر سچدیوا کامن ویلتھ گیمز کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد

ٹیم بین الاقوا می کھیلوں کے مقابلوں میں مسلسل تمغے جیتتی ہے

نئی دہلی، 20 مئی(میرا وطن نیوز )
انڈین آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اور دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا کو ورلڈ آر چر ی فیڈریشن کے ذریعہ کھیلوں کی ایک ممتاز تنظیم ’کامن ویلتھ گیمس کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔پروفیسر وی کے ملہوترا کی رہنمائی میں ویریندر سچدیوا 2008 سے پہلے دہلی آرچری فیڈریشن اور اور بعد میں انڈین آرچری فیڈریشن میں مختلف کلیدی عہدوں پر فعال طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔
اپنی سرشار کوششوں کے ذریعے ویریندر سچدیوا نے گزشتہ 15 سالوں میں ملک بھر میں تیر اندازی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد کیا ہے اور اسکولوں میں تیر اندازی کو ایک کھیل کے طور پر فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ ویریندر سچدیوا کی قیادت میں تیر اندازی آج ایک ایسے کھیل کے طور پر ابھری ہے جو بین الاقوا می کھیلوں کے مقابلوں میں مسلسل تمغے جیتتی ہے۔
دولت مشترکہ کھیلوں کی کمیٹی میں اپنی نامزدگی کے بعد ویریندر سچدیوا نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان میں تیر اندازی کی ترقی کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *