Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وگیان بھون میں سوچھ بھارت مشن کی قو می جا ئزہ میٹنگ کا انعقاد:آشیش سود

مرکزی وزیر برائے ہاﺅسنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر نے صدارت کی

نئی دہلی ، 20 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے وزیر شہری ترقیات آشیش سود نے بدھ کو وگیان بھون میں منعقدہ سوچھ بھارت مشن کی قو می جا ئزہ میٹنگ میں دہلی میں لینڈ فل ریمیڈیشن کاموں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میںسرکار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دہلی میں وراثتی کچرے کو ٹھکانے لگا نے کے کا موں کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
آشیش سود نے کہا کہ اوکھلا اور بھلسوا لینڈ فل سائٹس پر میراثی فضلہ میں تقریباً 82 فیصد کی کمی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار یقین دہانیوں کی پیشکش کے باوجود، پچھلی سرکاریں لینڈ فل کے بحرا ن کو حل کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں قومی راجدھانی میں کئی دہائیوں سے بے قابو فضلہ جمع ہوا اور ماحولیاتی انحطاط ہوا۔
وزیرشہری ترقی اعلان کیا کہ دہلی سرکار اوکھلا، بھلسوا، سنگھولا، نریلا-بوانا، اور غازی پور میں دوبارہ دعوی شدہ لینڈ فل زمین پر 5،900 میٹرک ٹن کی مشترکہ یومیہ صلاحیت کے ساتھ – پانچ نئی مربوط تازہ فضلہ پروسیسنگ سہولیات قائم کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کو 2 اکتوبر 2026 تک شروع کرنے کا ہد ف ہے۔آشیش سود نے ا کہا کہ سرکارایک ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے جو ترقی یافتہ ہندوستان کی راجدھانی کے طور پر خدمات انجام دینے کے قابل ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *