Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے کالکاجی میں چلڈرن پارک کا افتتاح کیا

جنوبی دہلی کے تمام پارکوں میں عوامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: بدھوڑی

نئی دہلی،6مئی (میراوطن نیوز )
مرکزی وزیر مملکت برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوںہرش ملہوترا نے کالکاجی کے نہرو انکلیو میں د ہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کردہ چلڈرن پارک کا افتتاح کیا۔انہوں نے مرکزی سرکار کی طر ف سے دہلی میں 24ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے مختلف پرو جیکٹو ں کے بار ے میں تفصیلات فراہم کیں۔ ان منصوبوں میں ہائی ویز، انڈر پاسز، فلائی اوور وغیرہ شامل ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ ان اقدامات سے دہلی کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اعلان کیا کہ پارلیمانی حلقہ سمیت کا لکا جی علاقے کے تمام پارکوں میں او پن ایئر جم ، واکنگ ٹریکس اور لائٹنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رہائشیوں کی حو صلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ان پارکوں کو تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کے لیے استعمال کریں۔ اس موقع پرایم سی ڈی سنٹرل زون کی چیئرپرسن یوگیتا سنگھ ، ڈپٹی کمشنر شاشوت سوربھ اور چیف ڈائرکٹر (باغبانی) آلوک سنگھ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *