Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر پرویش واہی نے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کی

پرائیویٹ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا جوابدہ ہونا ضروری ہے

نئی دہلی،6مئی (میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے بدھ کوتمام زونل ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران صفائی کے نظام کو ترجیح دیتے ہوئے ٹھوس اور موثر ایکشن پلان بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے تمام زون افسروں کو ہد ایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مزید مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
میئر نے کہا کہ راجدھانی کے جن علاقوں میں صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش پائے جاتے ہیں وہاں متعلقہ نجی ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے زون کے اندر تمام حساس مقامات (خطرناک مقامات) کی نشاندہی کریں اور ان مقاما ت پر باقاعدہ اور خصوصی صفائی مہم چلائیں۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ زونل سینیٹری سپروائزرس (ایس ایس) اور اسسٹنٹ سینیٹری انسپکٹرز (اے ایس آئی) کو صفائی کے کاموں کی نگرانی کے لیے میدان میں ایک فعال موجودگی برقرار رکھنی چاہیے، ا س طرح اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نچلی سطح پر موثر بہتری نظر آئے۔ایک اعلان کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کارکنان جو نمایاں کام کریں گے انہیں انعام دیا جائے گا۔ میئر نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے تمام کارکن اپنی یونیفارم پہن کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔
میئر نے پی ڈبلیو ڈی، دہلی جل بورڈ اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ نالیوں کی صفائی کو فوری طور پر مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے تعاون سے تجاو ز ات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ مزید برآں غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور غیر مجاز ڈیریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *