Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عازمین حج کا میٹرو کے ذریعہ نقل و حمل، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی قابل ستائش کوشش کا نتیجہ ہے

معاشی بحران کے دوران ذاتی اور عوامی زندگی میں کفایت شعاری ہماری ترجیح ہے:کوثر جہاں

نئی دہلی، 15 مئی (میرا وطن نیوز)
حج 2026 مشن کے تحت عازمین حج کو رام لیلا میدان میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے قائم حج کیمپ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل-3 تک ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو کے ذ ر یعہ پہنچایا گیا۔ عازمین حج کو بسوں کے بجائے میٹرو کے ذریعہ ہوائی اڈہ تک پہنچانے کی یہ کوشش، ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان خلیجی جنگ کے اثرات کے نتیجے میں عالمی سطح پر پیدا ہونے وا لے معاشی بحران اور مہنگائی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے یہ اپیل کی تھی ۔
اس خصوصی موقع پر نئی دہلی ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو اسٹیشن پر عازمین حج کو روانہ کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، دہلی پولیس، سعودی ایئر لائنس، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے نئی دہلی ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو اسٹیشن سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ٹرمینل-3 میٹرو اسٹیشن تک عازمین حج کے ساتھ سفر بھی کیا۔
اس موقع پر کوثر جہاں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ پوری دنیا توانائی کے بحران سے دوچار ہے اور اس کے منفی اثرات دیگر شعبوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ معاشی بحران کے دوران ذاتی اور عوامی زندگی میں کفایت شعاری ہماری ترجیح ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک رام لیلا مید ان میں قائم حج کیمپ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ٹرمینل-3 تک عازمین حج کو بسوں کے ذریعہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ لیکن اب عازمین حج کو میٹرو کے ذریعہ پہنچانا اجتماعی ذمہ داری نبھانے کا ایک علامتی پیغام دینا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *