
نئی دہلی، 15 مئی(میرا وطن نیوز )
عید الاضحی کے پیش نظر وارڈ نمبر 77 دہلی گیٹ کی کونسلر کرن بالا اور سابق اپوزیشن لیڈر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن راکیش کمار کی قیادت میں ایک وفد نے میئر پرویش واہی سے ان کے ایم سی ڈی ہیڈ کوار ٹرسوک سینٹر دفتر میں ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔
وفد میں سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیو سٹ محمد شاہد گنگوہی، مٹیا محل کے سماجی کارکن عاقل ننّو اور شعیب الد ین سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔اس یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ عید الاضحیٰ کے تینوں دن اضافی صفائی عملہ تعینات کیا جائے، خصوصی صفائی انتظامات کیے جائیں اور کچرا اٹھانے والی اضافی گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ عید الاضحیٰ کے دوران خصوصی صفائی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ قربانی کے دوران اس با ت کا خا ص خیال رکھا جائے کہ کسی دوسرے مذہب یا برادری کے جذبات مجروح نہ ہوں۔میئر نے و فد کو عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا
No Comments: