قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹی او آر آئی۔پچیس (ٹرینڈس آف روبوٹکس ان انڈیا)کا کامیاب انعقاد

پروگرام کا آغاز افتتاحی اجلاس سے ہوا جس میں ممتاز علمی و پیشہ ورانہ شخصیت ڈاکٹر رگھوویندر سنگھ موجود تھے

             انجینئرنگ فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مورخہ اٹھائیس جنوری دوہزار پچیس کو ٹوری۔پچیس (ٹرینڈس آف روبوٹکس ان انڈیا) کا کامیاب انعقاد کیا۔ روبوٹک سوسائٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈینٹ چیپٹر نے سوسائٹی کے فیکلٹی مشیر پروفیسر محمد صہیب کی نگرانی اور سرپرستی میں یہ پروگرام منعقد کیا تھا۔پروگرام کا آغاز افتتاحی اجلاس سے ہوا جس میں ممتاز علمی و پیشہ ورانہ شخصیت ڈاکٹر رگھوویندر سنگھ موجود تھے،پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،جناب فیض الاسلام، سینئر ای آر میک ڈرموٹ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مختلف پروگراموں میں مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔پروگرام میں پروفیسر منی۔ ایس تھامس،ڈین انجینئرنگ فیکلٹی کی اور پروفیسر ذوالقرنین ملک،صدر شعبہ میکانیکل انجینئرنگ بھی موجود تھے۔

            ٹوری۔پچیس کے افتتاحی اجلاس میں باوقار شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی جس کے بعد ان کی تقریریں ہوئیں اور مہمانان اعزازی کی حکمت و دانائی سے بھری باتوں سے وہ تکمیل کو پہنچی۔اجلاس کے بعد روبوٹک سے متعلق یعنی ماڈل سازی مقابلہ، پوسٹر پرزینٹیشن اور رسرچ پرزینٹیشن کے پروگرام منعقد ہوئے۔پرجوش شرکا نے بڑی تعداد میں پروگراموں میں شرکت کی اور اس وسیع میدان میں مختلف تکنیکی مقابلوں کے توسط سے اپنی بیش قیمت خدمات کا مظاہرہ کیا۔پروگرام کے مختلف مقابلوں میں بطور حکم جن لوگوں  نے اپنی خدمات انجام دیں وہ اس میدان کے انتہائی تجربہ کار فیکلٹی اراکین ہیں۔

            جانچ کے مراحل کے اختتام پر انجینئرنگ فیکلٹی کی محترم شخصیات کی مبارک و مسعود موجودگی میں اختتامی اجلاس کا انعقاد  ہوا۔ مختلف مقابلوں کے فاتحین کو ان کی شان دار کوششوں اور متواتر سخت محنت و کاوش کے اعتراف میں اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔اخیر میں ٹی آرایس جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈینٹ چیپٹر کے فیکلٹی مشیر پروفیسر محمد صہیب کے اظہار تشکر پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *