Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ کے پرانے طلبا اور انتظامی عہدیدران کے ساتھ وائس چانسلر نے کی میٹنگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعمیر و ترقی اور فروغ کو لے کرایلو منائی سے کیا گیا تبادلہ خیال

نئی دہلی ،25جولائی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ایلو منائی کی جانب سے جشن جوہر ڈنر 2025کے موقع پر اسکول احاطے میں منعقد تقریب سے
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے پرانے طلبا کے ذریعہ ایک نئی پہل کا آغاز ہوا تھاجس کا کر یڈٹ موجودہ وائس چانسلر کو جاتا ہے ۔اس وقت پرانے طلبا نے وائس چانسلر کو کچھ مطالباتی مشورو ں کے ساتھ یونیورسی کے فروغ میں انہیں اپنا پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کو تعاون دینے کی شر وعات رواں سال ہوگئی تھی جس کے تحت جامعہ ایلومنی اور سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی جاو ید علی خان نے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے50لاکھ روپے طالبات کے ہاسٹل کے دیے تھے جبکہ جامعہ ایلومنی اور اتر پردیش قا نون ساز کونسل کے رکن(ایم ایل سی) شاہ عالم گڈو جمالی نے ذاتی طور پر 50لاکھ روپے کا چیک ایلو منا ئی کنٹین اور طالبات کے ہاسٹل کی تعمیر کے لئے دیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ حالیہ میں وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ کے پرانے طلبا اور یونیورسٹی انتظا می عہدیداران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جامعہ کی تعمیر و ترقی و فروغ کو لے کر سنجید ہ تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس خصوصی میٹنگ میں جامعہ ایلومنائی بلیماران کے ایم ایل اے اور سابق وزیر دہلی عمران حسین ،جامعہ ایلومنائی اور اتر پردیش قانون ساز کونسل (ایم ایل سی )شاہ عالم گڈو جمالی اور جوہر ڈنر آرگنائزیشن کمیٹی کے کنوینر ندیم الدین چودھری بطور خاص موجود رہے۔اس تعلق سے بلیمارا ن کے ایم ایل اے عمران حسین نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وا ئس چانسلر پر و فیسر مظہر آصف کی قیادت میں سابق طلباءکی میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر عمران حسین نے کہا کہ جامعہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں ہے۔ یہ قوم کے مشترکہ ورثے، علم، ثقافت اور ترقی کی ایک شاندار علامت ہے۔ میٹنگ کے دوران جامعہ کے مستقبل کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے گرلز ہاسٹل، جا معہ میڈیکل کالج کی توسیع اور دیگر بنیادی ڈھانچے اور جدید سہولیات کے حوالے سے سنجیدہ اور تعمیری بات چیت کی گئی۔
عمران حسین نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ معیاری تعلیم، جدید وسا ئل، اور جامع ترقی کسی بھی معاشرے کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ جامعہ آنے والے وقتوں میں تعلیم، تحقیق اور سماجی قیادت کے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔عمران حسین نے کہا کہ مجھے میٹنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر عہدیداروں، معزز پروفیسروں، ایئر ٹیل کے سابق سی ای او نوید خان اور دیگر ممتاز سابق طلباءسے ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع بھی ملا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *