Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیرتِ رسول کے اجتماع میں حسن اخلاق اور دعوت دین کو زندگی کا حصہ بنانے پر زور

جماعتِ اسلامی ہند جامع مسجد یونٹ کے زیر اہتمام چتلی قبر میں سیرتِ رسول تقریب

نئی دہلی،8ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعتِ اسلامی ہند، جامع مسجد یونٹ کے زیر اہتمام پرانا مرکز، چتلی قبر میں سیرتِ رسول اللہ ﷺ کے موضوع پر ایک اجتماع منعقد ہوا، جو بڑی کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں جامع مسجد اور گرد و نواح کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقررین کی گفتگو کو نہایت توجہ اور دلچسپی کے ساتھ سنا۔
اس موقع پر مولانا ڈاکٹر محی الدین غازی فلاحی نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کی بے شمار مبارک سنتوں پر روشنی ڈالی۔انہوںنے حسنِ اخلاق کی اہمیت بیان کرتے ہو ئے واضح کیا کہ ایک مسلمان کا کردار ہی اس کی دعوت کا سب سے مو ¿ثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے اعلیٰ اخلاق، رحم و شفقت، صبر، عفو و درگزر اور انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ذریعہ دلوں کو فتح کیا۔ آج بھی اگر مسلمان اپنی عملی زندگی میں سیرتِ رسول ﷺ کے ان پہلوو ¿ں کو اختیار کر یں تو معاشرے میں محبت، اخوت، اعتماد اور خیر خواہی کی فضا پیدا کی جا سکتی ہے۔
اجتماع کا آغاز مفتی ضیاءالحق کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں معروف شاعر و نعت گو ڈاکٹر تابش مہدی مرحوم کی ایک خوبصورت نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی، جسے حاضرین نے عقیدت و محبت کے ساتھ سنا۔ نظامت کے فرائض افتخار علی ہاشمی نے انجام دیہ۔ اختتام پر مفتی ضیاءالحق نے دعا کرائی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *