Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سہارنپور مسجد کا انہدام قانون و انصاف کا خون

جمعی علماءہند کا مرکزی وفد سہارن پور پہنچا

شہر کے ذمہ داروں سے ملاقات
حق و انصاف کے تحفظ کا عزم

سہارنپور، 8 ستمبر(میرا وطن نیوز )
سہارنپور کی تاریخی کلکٹریٹ مسجد کے اندوہناک انہدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر جمعیت علماءہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی بہت فکر مند ہیں۔ ان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز جمعیت علما ءاتر پردیش کے صوبائی وفد نے دورہ کیا تھا۔ آج جمعیت علماءہند کا اعلیٰ سطحی مرکزی وفد ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں سہارنپور پہنچا اور مسجد کے معاملے میں قانونی اور سماجی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
مرکزی وفد نے اہلِ شہر، مقدمے سے وابستہ قانونی ماہرین، بااثر سیاسی شخصیات اور جمعیت علماءکے مقامی ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر سنجیدہ مشاورت کی۔ وفد نے سابق رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن، موجودہ رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، اراضی سے وابستہ مرحوم یعقوب خان کے پوتے فیروز خان، شاہ ہارون خان، ایڈوکیٹ نوشاد اور مقدمے کے فریق ایڈوکیٹ تنویر وغیر ہ سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔
ان نشستوں میں مسجد کے انہدام، انتظامیہ کے ظالمانہ و غیر منصفانہ رویے اور قانونی چارہ جوئی کے امکا نات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس دوران یہ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا کہ جس دستاویز کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا، وہ کاغذ عدالتی ریکارڈ میں سرے سے موجود ہی نہیں تھا اور نہ ہی اسے باضابطہ طور پر درجِ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ اس میں ’قیصرِ ہند‘ یا ’سرکارِ ہند‘ کے عنوان سے جو حوالہ دیا جا رہا ہے، اس سے متنازعہ زمین کی ملکیت کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا بلکہ وہ دوسری کھتونی سے متعلق ہے؛ اس لیے اس پورے معاملے میں قانون و عدل کے بنیادی تقاضوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔
بعد ازاں وکلا کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں معاملے کے تمام پیچیدہ قانونی پہلوو ¿ں کا عمیق جائزہ لیا گیا۔ اس مشاورت میں دستیاب ریونیو ریکارڈ، مسجد سے وابستہ تاریخی دستاویزات، ملکیت کے دعو ے اور عدالتی کارروائی کے تمام نکات زیرِ بحث آئے۔ یہ حقیقت روزروشن کی طرح واضح ہو کر سامنے آئی کہ مظلوموں کو حق دلانے کے لیے ایک منظم اور پختہ قانونی جدوجہد ناگزیر ہے۔ چنانچہ دستیاب ٹھوس دستاویزات اور مستند ریکارڈ کی روشنی میں جلد از جلد اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے اور مناسب قانونی ریلیف حاصل کرنے کے تمام امکانات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اراکین وفد میں مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ، مولانا محمد قاسم نوری ، مولانا علی حسن مظاہری ، مولانا عظیم اللہ صدیقی، مولانا محمد یوسف قاسمی، حافظ ابوبکر ابن مولانا حکیم الدین قاسمی ،مولانا گلفام مظاہری، مولا نا سرتاج احمد قاسمی ، مولانا شمشیر قاسمی ، مولانا اطہر حقانی ، مولانا فرید مظاہری ، مولانا حارث ، قاری شوقین الحسنی ، مولانا عبداللہ شاہ، مولانا عبدالعلیم اور مولانا الطاف رشیدی سمیت کثیر تعداد میں مقامی عمائدین و اراکین موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *