Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسجددرگاہ فیض الہٰی کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیرغور ،سماعت 22اپریل کو

کیا مسجد احاطے کی متنازع اراضی پر سرکاری سطح پر ہورہی ہے قبضے کی کوشش ؟

رام لیلا میدان میں قائم حج کیمپ تک رسائی کےلئے اسی متنازعہ زمین کے استعمال کودی منظوری
دہلی میونسپل کارپوریشن اوردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی پر لگائے جا رہے ہیں پر سنگین الزامات!
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمدشاہد گنگوہی نے ایل جی سے شکایت کر تحقیقات کاکیا مطالبہ
متنازعہ اراضی سے راستہ بنائے جانے کے سلسلہ میں منتظمہ کمیٹی پر اٹھ رہے ہیں سوال

نئی دہلی ،20اپریل (میرا وطن نیوز )
آصف علی روڈپر ترکمان گیٹ کے قریب واقع قدیمی مسجد فیض الٰہی سے ملحقہ احاطہ کو 6/7 جنوری کی رات بھاری پولیس فورس کے ساتھ منہدم کیے جانے کا معاملہ ابھی زیرسماعت ہے، لیکن اسی دوران ا یک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔اس کی اہم وجہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مسجد احاطے کی ڈیمو لش اراضی کو عارضی طور پر استعمال کے لئے دہلی سرکار کے ایک ادارے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو دینا بتایا جا ر ہا ہے ۔حالانکہ مقامی لوگوں میں اس معاملے کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایم سی ڈی نے پہلے یہاں انہدامی کارروائی کی ،پھر اس ارا ضی کوتار و ںکی باڑھ لگا کر اپنے قبضے لیا اورا ب سرکاری ادارے کو استعمال کے لئے منظوری دے کر آئندہ وقت میں اس احاطے کی زمین کو کسی دیگر استعمال کے لئے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے ؟
بتایا جا تا ہے کہ حج سیزن میں درگاہ مسجد فیض الہٰی کے ساتھ رام لیلا میدان کے عازمین حج کے ٹھہرانے کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ کافی سالوں سے حج کیمپ قائم کیا جاتا ہے ۔حالانکہ یہ کیمپ ہر سا ل محض عارضی ہوتا ہے ،جس میں عازمین حج روانگی کے لئے ٹھہرتے ہیں اور یہیں سے سیدھے دہلی امبارکیشن کے لئے جاتے ہیں ۔ پچھلے سال مسجد احاطے میں ہوئی انہدامی کارروائی کی وجہ سے اس بار یہاں کیمپ نہیں لگا یا جاسکا ہے جبکہ گزشتہ سالوں کی طرح تاریخی رام لیلا میدان کے ایک حصے میںاس با ر بھی حج کیمپ لگایا گیا ہے ۔ حالانکہ حج کمیٹی مسجد احاطے کی زمین عازمین حج کو ٹھہرانے کے لئے قائم کئے گئے اس حج کیمپ کے راستے کے عارضی طور پر کر رہی ہے ۔ حج کیمپ 18 اپریل سے 20 مئی تک رہی رہے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے رام لیلا میدان میں قائم حج کیمپ تک رسائی کے لیے اسی متنازعہ زمین پر ٹین شیڈ لگا کر راستہ بنا دیا ہے۔ سو شل اور آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا:‘جب معا ملہ عدالت میں زیرسماعت ہے تو اس زمین کا استعمال عدالت کی توہین اور وقف ایکٹ کی کھلی خلا ف ورز ی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دہلی وقف بورڈ کی اجازت اور عدالت کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے ، جو سراسر غیر قانونی ہے۔شاہد گنگوہی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر،دہلی وقف بورڈ، دہلی میو نسپل کار پو ریشن اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو شکایت بھیج کر فوری کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ حج کیمپ تک جانے کے لئے متنازعہ اراضی سے راستہ بنائے جانے کے سلسلہ میں مسجد فیض الٰہی منتظمہ کمیٹی کی بھی لاپرواہی سامنے آئی ہے،جو خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ واضح ہو کہ دہلی ہائی کورٹ میں مسجد فیض الٰہی معاملہ پر کارپو ر یشن ڈیمالیشن آرڈر کے خلاف آئندہ سماعت 22 اپریل ہے
بتایا جاتا ہے کہ حج 2026مشن کے تحت 18اپریل سے 20مئی تک سعودی ایئر لائن کی 54پرواز و ں کے ذریعے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 21ہزارسے زائد عازمین حج مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے ۔اس سال دہلی امبارکیشن سے پہلے مرحلے میں 31 ہروازوں کے ذریعہ 12,240عازمین حج مدینہ منورہ جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 23پرواز و ں کے ذریعے 8,860عازمین حج مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ان میں دہلی کے عازمین حج کی تعداد 3,196ہے ۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی مرکزی سرکار اور دہلی سرکار کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر رام لیلا مید ان میں قائم حج کیمپ میں ٹھہرنے والے عازمین حج کو دہلی امبارکیشن تک پہنچانے کا انتظام کر تی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *