Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سوریہ کا قتل افسوسناک ،اسد کے انکاﺅنٹر کی تحقیقات ہونی چاہئے :مفتی مکرم احمد

اقلیتی فرقہ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو وائرل کرنے والوں پر لگائی جانی چاہئے

نئی دہلی ،5جون (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ پنج وقتہ باجماعت نماز اور نوافل کی پابندی کریں اس عمل سے بندہ اللہ کے بہت قریب ہو جاتا ہے اور دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غازی آباد اور نوئیڈا کی سرحد پر واقع کھوڑا کالونی میں سوریہ کے قتل کی ہم مذمت کر تے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے پسماندگان کے ساتھ ہم اظہار ہمدردی کرتے ہیں انسانیت کے اصول سے دیکھا جائے یا مذہبی تعلیم کی روشنی میں دیکھا جائے کسی بھی انسان کے ناحق قتل کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ مذہب اسلام نے تو ناحق قتل کو انسانیت کے قتل کے برابر کہا ہے سوریہ چوہان کے قاتل اسد کا انکاو ¿نٹر کر دیا گیاہمےں اس کا بھی رنج ہے اور اس کے گھر پر بلڈوزر چلنے کو تیار ہے ۔
مفتی مکرم نے کہا کہ اس کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کو حراست میں لینے کے بعد اس کا انکاو ¿نٹر کیا ہے اگر ایسا ہے تو اسد کے انکاو ¿نٹر کی تحقیقات اور اعلی سطحی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آئے ۔سوریہ کے قتل کے بعد شر پسند تنظیموں نے ایک فرقے کے خلاف کھلے عام اشتعال انگیز ی شروع کر رکھی ہے کھوڑا کالونی میں خوف و دہشت کا ماحول ہے یہاں تین مدرسوں کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے سیل کر دیا گیا حالات اگرچہ پرامن ہیں لیکن کچھ غنڈے موقع کا فائدہ اٹھا کر سرگرم ہو گئے ہیں ۔
مفتی مکرم نے کہا کہ شتعال انگیزی کی ویڈیو وائرل کیے جا رہے ہیں قانون اس کی اجازت نہیں دیتا پھر بھی یہ سب ہو رہا ہے اگر ےہ اشتعال انگیزی چلتی رہی تو حالات کے خراب ہونے کا قوی امکان ہے ۔ قاتل کوئی بھی ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے اگر کوئی قاتل مسلم ہو تو اس کو بھی سخت سے سخت سزا ملنی چا ہیے اس سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا اس نے قتل کیا تھا اسے سزا مل گئی پورے فرقوں کو نشانہ بنانا دھمکیاں دینا مدرسوں کو سیل کرنا کہاں تک درست ہے ۔
مفتی مکرم نے کہا کہ حال ہی میں انٹرنیشنل پیرا کھلاڑی چراغ تیاگی کا اس کے دوست یش کھٹیک نے قتل کر دیا ہمیں اس کا بھی افسوس ہے لیکن چراغ تیاگی کے قتل پر فرقہ پرست تنظیموں نے قاتل کے انکاو ¿نٹر کا مطالبہ نہیں کیا اس کے مکان پر بلڈ وزرنہیں چلا دہلی کے اتم نگر میں ہولی کے دن ترون کا قتل کیا گیا فریق مخالف کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیا گیا اور 16 لوگ ابھی بھی جیل میں ہیں مفتی مکرم نے کہا کہ اقلیتی فرقے کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور انصاف کا پےمانہ اےک ہونا چاہئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *