Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طب یونانی کو سرکاری سرپرستی اور عوامی اعتماد دلانے میں ڈاکٹر سیّد احمد خاںکا کردار ناقابلِ فراموش ہے:ڈاکٹر شمس اقبال

سید صاحب اردو کے لیے اس دور میں کام کر رہے ہیں جب لوگ اس سے دور بھاگ رہے ہیں: ڈا کٹر سید فاروق

ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے یہ پیغام دیا ہے کہ جدید سائنس اور طب کی تعلیم اپنی مادری زبان میں بھی دی جا سکتی ہے:پروفیسر اختر الواسع
ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی 34 سالہ خدمات پرمرتب کتاب “سیّد کام کرتا ہے” کا تاریخی رسم اجرا
’زندو ں کی قدر کرو، یہی اصل تہذیب ہے‘کے پیغام کے ساتھ علمی و ادبی دنیا کو خراج تحسین

نئی دہلی ،5جون (میرا وطن نیوز )
نئی دہلی واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک پ ±روقار تقریب میں معروف طبی معالج اور محسن اردو ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی 34 سالہ بے لوث خدمات پر مرتب کردہ کتاب ’سیّد کام کرتا ہے‘ کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ تقریب کا اہتمام آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور حالی پبلشنگ ہاو ¿س کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس
تقر یب کا بنیادی مقصد ’زندوں کی قدر کرو، یہی اصل تہذیب ہے‘کے عنوان کے تحت ڈاکٹر سیّد احمد خا ں کی زندگی میں ہی ان کی خاموش محنت، طب یونانی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اردو زبان کے فروغ کے لیے والہانہ خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر فیضان الحق نے کی جبکہ صدارت کے فرائض پروفیسر عبدالحق نے انجام دیے ۔ مہمانانِ ذی وقار میں ڈاکٹر شمس اقبال اور ڈاکٹر سیّد فاروق شامل تھے۔ مہمان خصوصی کے طور پر پرو فیسر اختر الواسع اورسینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے شرکت کی۔
’کتاب کا تعارف‘کتاب ’سیّد کام کرتا ہے‘کے مرتب ڈاکٹر عبدالحی ہیں۔ یہ کتاب ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی حیات و خدمات کا آئینہ ہے جس میں مختلف معزز قلمکاروں کے مضامین شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحی یہ کتاب محض اوراق کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک عہد کی دستاویز ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے 34 سال تک خاموشی سے طبِ یونانی اور اردو کی خدمت کی۔ ہم نے ان کی زندگی میں ہی یہ اعترافِ خدمت پیش کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ کتاب نوجوان اطباء، شیدائی ارد و اور طلبہ کے لیے مشعلِ راہ بنے۔
پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ آج ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم زندوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ ڈاکٹر سیّد احمد خا ںنے تعلیم، طب اور ادب کے میدان میں جو چراغ جلائے ہیں، ان کی روشنی نسلوں تک جائے گی ۔ ’سیّد کام کرتا ہے‘ کا عنوان ہی ان کی شخصیت کا خلاصہ ہے۔ وہ بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔
پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے یہ پیغام دیا ہے کہ جدید سائنس اور طب کی تعلیم اپنی مادری زبان میں بھی دی جا سکتی ہے۔ ان کی شخصیّت علم، عمل اور اخلاص کا حسین امتزاج ہے۔ یہ کتاب دراصل ان کی 34 سالہ ریاضت کا اعتراف نامہ ہے۔
معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردو صحافت اور ادب کے لیے ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی خدما ت سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کئی رسائل کی سرپرستی کی، ادیبوں اور قلمکاروں کی حوصلہ افزائی۔ ’زندوں کی قدر کرو‘ کا نعرہ دے کر انہوں نے ہمیں اپنی تہذیبی روایت یاد دلائی ہے۔
ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ طب یونانی کو سرکاری سرپرستی اور عوامی اعتماد دلانے میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں صاحب کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ یہ کتاب ان کی خدمات کا معتبر ریکارڈ ہے۔
ڈاکٹر سیّد فاروق نے کہا کہ میں نے سید صاحب کو 30 سال سے دیکھا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خو بی جہد مسلسل اور خلوص ہے۔ وہ اردو کے لیے اس دور میں کام کر رہے ہیں جب لوگ اس سے دور بھاگ رہے ہیں۔ یہ تقریب اور یہ کتاب ہماری تہذیب کا اثاثہ ہیں۔
کتاب کی رسم اجرا تمام مہمانان کے ہاتھوں مشترکہ طور پر عمل میں آئی۔ اس تقریب میں پروفیسر سلیم قد وائی، معروف افسانہ نگار خورشید حیات، معروف صحافی اور شاعر معین شاداب، مولانا علیم الدین اسعدی اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے نائب صدر وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ بفضل تعالیٰ تقریب کے روز دہلی کا موسم یکسر خوشگوار ہو گیا۔ شدید گرمی اور دھوپ کی تمازت کے بعد ر م جھم بارش اور ٹھنڈی ہواو ¿ ں نے فضا کو معتدل بنا دیا، جسے تمام شرکاءنے نیک شگون اور اللہ کی خا ص رحمت قرار دیا۔
آخر میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور حالی پبلشنگ ہاو ¿س کی جانب سے تمام قلمکاروں، مہمانوں او ر شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا گیا۔تقریب میں طب یونانی اور اردو زبان و ادب سے محبت کرنے وا لو ں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جن میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے دہلی حلقے کے صدر، نائب صدر اور دیگر عہدے داران، معروف شاعر حامد علی اختر، دوردرشن کے ایڈیٹر ڈاکٹر شمیم اختر، ریسرچ اسکا لر کیف حبیب اللہ، الہ آباد سے اس تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائے معروف صحافی، اد یب اور سہ ماہی ادب سلسلہ کے مدیر اعلیٰ محمد سلیم علیگ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *