
نئی دہلی، 8 جون (میرا وطن نیوز )
ساکیت عمارت گرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کی گئی ہے۔ غیر قانونی تعمیر ات کی تحقیقات کے لیے تعینات ایمیکس کیوری نے رپورٹ جمع کرادی۔امیکس کیوری کی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ دہلی میونسپل کارپوریشن کی مسلسل لاپرواہی اور غفلت تھی۔ رپورٹ میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دہلی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جامع کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف احتساب اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں امیکس کیوری نے کہا ہے کہ ایم سی ڈ ی کی لاپروائی کے باعث ساکیت میں عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں6 افراد کی موت ہو گئی۔
30 مئی کو ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب سیدالعجائب علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت گر گئی۔ عمار ت قریبی کینٹین پر گر گئی، جہاں بہت سے لوگ کھانا کھا رہے تھے۔ انہیں سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا اور وہ ملبے تلے دب گئے۔
No Comments: