Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ائیر لائن ائیر انڈیا کی پرواز میں مسافر کو دیے گئے کھانے سے تیز دھار بلیڈ برآمد

صحافی مسافرنے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور کھانے میں بلیڈ کی تصویر بھی شیئر کی

نئی دہلی: ہندوستان کی ائیر لائن ائیر انڈیا کی پرواز میں مسافر کو دیے گئے کھانے سے تیز دھار بلیڈ نکل آیا۔یہ واقعہ ایک صحافی کے ساتھ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی نے ائیر انڈیا کی پرواز میں اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور کھانے میں بلیڈ کی تصویر بھی شیئر کی۔پوسٹ کے مطابق 9 جون کو بنگلورو سے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو جانے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں عملہ نے چاٹ پیش کی تو کھاتے ہوئے منہ میں کچھ سخت سا محسوس ہوا تو فوراً تھوکنے پر پتا چلا کہ یہ تیز دھار بلیڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلائٹ میں بلیڈ ہونا خطرناک ہے، اس سے میری زبان بھی کٹ سکتی تھی یا کوئی بچہ یہ کھانا کھا رہا ہوتا تو کیا ہوگا؟ صحافی نے مزید لکھا کہ ائیر لائن عملہ کو شکایت کی تو کچھ دن بعد مجھے رشوت کے طور پر دنیا میں کہیں بھی مفت میں بزنس کلاس ٹور کی پیش کش کی جسے میں نے ٹھکرا دیا۔دوسری جانب ائیر لائن نے بھی واقعہ کی تصدیق کی تاہم مسافر کو بزنس کلاس ٹور کی پیشکش پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *