ممبئی: انڈیرن کامیڈین کے شرما کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے شو ’دی کے شرما شو‘ میں ان کی دادی کا کردار نبھانے والے مسلم اداکار علی اصغر نے بھی فریضۂ حج ادا کردیا۔علی اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں احرام باندھے کلاک ٹار کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں علی اصغر نے لکھا کہ ‘اللہ کی ٹائمنگ سب سے زیادہ بہترین ہوتی ہے۔ اس سے قبل علی اصغر نے خانۂ کعبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘یا اللہ ہم پر اپنا رحم فرما’۔یاد رہے کہ انٹرٹینمنٹ چینل ‘اسٹار پلس’ کے مشہور ڈرامے ‘کہانی گھر گھر کی’ میں ‘کمل اگروال’ کا کردار نبھانے والے اداکار علی اصغر نے ڈراما سیریز ‘ایف آئی آر’ میں ‘انسپیکٹر راج آریان’ کا کردار بھی نبھایا۔
No Comments: