
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ گنگوہی کا بورڈ کی تشکیل میں تاخیر پر رد عمل
ڈویڑنل کمشنر نیرج سیموال کو وقف بورڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جانے کی تیاری
نئی دہلی،22اپریل (میرا وطن نیوز )
دہلی وقف بورڈ کی معیاد اگست 2023 میں مکمل ہونے کے باوجود اب تک نئے بورڈ کی تشکیل عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس دوران دہلی سرکار نے 10 جنوری 2024 سے 21 جنوری 2026 تک ایڈ منسٹریٹر مقرر رکھا۔ اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سرکارایک بار پھر بورڈ کی تشکیل کے بجائے ایڈ منسٹریٹر مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔اس سلسلے میں سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے سنگین قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملوقف ایکٹ 1995 کی روح کے منافی معلوم ہوتا ہے۔
قانون کے مطابق وقف ایکٹ 1995کے مطابق ریاستی سرکار صرف خاص حالات میں ایڈمنسٹر یٹر مقرر کر سکتی ہے، جیسے جب وقف بورڈ کی تشکیل ممکن نہ ہو، یا بورڈ کو معطل (سپر سیڈ) کر دیا گیا ہو یا انتظا می نظام مکمل طور پر متاثر ہو گیا ہو۔یہ تقرری عارضی نوعیت کی ہوتی ہے اور اس کا مقصد صرف عبور ی انتظا م چلانا ہوتا ہے ، نہ کہ مستقل متبادل بنانا۔
قانون کی واضح منشا ہے کہ وقف بورڈ کو جلد از جلد دوبارہ تشکیل دیا جائے۔ایڈمنسٹریٹر کی مدت قانونی دفعات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرری محدود مدت کے لیے ہوتی ہے۔ عموماً یہ مدت چھ ماہ تک مانی جاتی ہے (خاص حالات میں محدود توسیع ممکن)۔ طویل عرصے تک ایڈمنسٹریٹر کے ذریعہ بورڈ چلانا قانونی روح کے خلاف سمجھا جاتا ہے
محمد شاہد گنگوہی نے کہا’دہلی وقف بورڈ کی مدت ختم ہوئے 32 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہیں، لیکن اب تک نیا بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔ بار بار ایڈمنسٹریٹر کی تقرری وقف ایکٹ کی بنیادی روح کو کمزور کر رہی ہے اور و قف جائیدادوں کے شفاف انتظام پر سوال کھڑے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کے عارضی نظام کو مستقل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے وقف سے جڑے فریقین کی جمہوری نمائندگی متاثر ہو رہی ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی وقف بورڈ کا فوری طور پر دوبارہ قیام (ری کنسیٹیو شن ) کیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کو قانونی حدود تک محدود رکھا جائے۔ اگر دوبارہ ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے تو اس کی قانونی بنیاد عوام کے سامنے رکھی جائے۔قانونی ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک ایڈمنسٹریٹر کی تقرری قانون کی منشا کے خلاف ہو سکتی ہے۔ اگر سرکار بغیر مناسب وجہ اور واضح مدت کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرتی ہے تو یہ معاملہ عدالتی جانچ (ریویو جوڈیشیل ) کے دائرے میں آ سکتا ہے
بتایا جاتا ہے کہ دہلی سرکار ڈویڑنل کمشنر نیرج سیموال کو وقف بورڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جا نے کی تیاری کر رہی ہے ۔
No Comments: