Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

یوپی کانگریس کے تمام ساتھیوں کو پرینکا نےبھیجا سلام

کہا :آپ نے مشکل سے مشکل وقت میں لڑنے کا حوصلہ دکھایا

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر پردیش میں انڈیا اتحاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 میں سے 43 سیٹیں اپنے نام کر لیں۔ وہیں، بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف 33 نشستوں تک محدود رہ گئی۔ نتائج کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔پرینکا گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’یوپی کانگریس کے اپنے تمام ساتھیوں کو میرا سلام۔ میں نے آپ کو دھوپ اور گردوغبار میں محنت کرتے دیکھا، آپ جھکے نہیں، آپ رکے نہیں، آپ نے مشکل سے مشکل وقت میں لڑنے کا حوصلہ دکھایا۔ آپ پر تشدد کیا گیا، آپ پر جھوٹے مقدمات لگائے گئے، آپ کو جیل میں ڈالا گیا، آپ کو بار بار نظر بند کیا گیا لیکن آپ خوفزدہ نہیں ہوئے۔ ڈر کے مارے کئی لیڈر نکل گئے، آپ ڈٹے رہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا، ’’مجھے آپ پر اور یوپی کے باشعور لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے اس ملک کی گہرائی اور سچائی کو سمجھا اور ہمارے آئین کو بچانے کے پختہ پیغام کو پورے ملک تک پھیلایا۔انہوں نے مزید لکھا، ’’آپ نے آج کی سیاست میں ایک پرانا آئیڈیل دوبارہ قائم کیا ہے کہ عوام کے مسائل سب سے اہم ہیں، ان سے انکار کی قیمت بھاری ہے۔ الیکشن عوام کے ہوتے ہیں، عوام ہی لڑتے ہیں، عوام ہی جیتتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *