ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم میں انو کپور کی فلم ‘ہمارے بارہ’ کی نمائش کو 14 جون تک ملتوی کئے جانے کا حکم جاری کیا جو پردہ سیمیں پر 7 جون کو ریلیز ہونے والی تھی۔جسٹس نتن بورکر اور کمل کھاتا کی تعطیلاتی بنچ نے ایک سماجی کارکن اظہر تمبولی کی جانب سے ایک عرضی کی سماعت کے دوران ایک حکم جاری کیا جس میں فلم کے کچھ مکالموں پر اعتراض کیا گیا تھا جو اس کے ٹریلر میں سوشل میڈیا پر نشر کیے گئے تھے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتلایا کہ فلم سازوں کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کیے جانے والے دو ٹریلرز قابل اعتراض ہے اور اس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔دوران سماعت سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے عدالت کو بتلایا کہ فلم کو نمائش کے لئے سرٹیفکیٹ جاری کرانا انکی ذمہ داری ہے نیز فلم کے قابل اعتراض مکالموں کو حزف کرنے کے بعد ہی اسے نمائش کا پروانہ جاری کیا گیا تھا نیز یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرز پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فلم کی ریلیز کو ایک ہفتہ تک ملتوی کئے جانے کا حکم جاری کیا اور سنسر بورڑ کو اس ضمن میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت جاری کیواضح رہے کہ پہلے اس فلم کا نام “ہم دو ہمارئے بارہ ” تھا لیکن مختلف مزہبی تنظیموں کی جانب سے اعتراض کئے جانے کے بعد فلم کا نام تبدیل کرکے ” ہم بارہ”رکھا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس فلم میں ایک مخصوص طبقے کو بھی تضحیک آمیز انداز میں پیش کیا گیا تھا
No Comments: