Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی سرکار کی دواساز کمپنی آئی ایم پی سی ایل کی نجکاری باعث تشویش

ڈاکٹر ڈی آر سنگھ کامرکزی سرکار سے آئی ایم پی سی ایل کو بہتر بنانے پر زور

نئی دہلی۔ 19 جون (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مرکزیسرکار کی دواسا ز کمپنی ’انڈین میڈیسنز فارماسیوٹکل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی ایم پی سی ایل ) کی نجکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے 1978 میں قائمآئی ایم پی سی ایل آیوروید اور یونانی دواسازی کا ایک ماڈل ادارہ ہے۔ مرکب ادویہ کا معیار قائم کرنے اور ریسرچ میں کام آنے والی بھروسے کی دوا ساز کمپنی کا فروخت ہونا بے حد افسوس ناک ہے۔
ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مزید کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس آئی ایم پی سی ایل کو فعال بنانے اور ضر ور ت بھر آیوروید اور یونانی اسٹاف کی بحالی کا پہلے ہی مطالبہ کرچکی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے مطالبات کو عوام کے حق میں منظور کرنے کی بجائے اس دواساز ادارہ کو فروخت کردیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ نفع بخشآئی ایم پی سی ایلکی نجکاری کیوں کی گئی؟ جبکہ بھارت میں منظور شدہ رائج روایتی طریقہ علاج کو دنیا میں پھیلانے کے لیے باضابطہ حکومت ہند کی جانب سے وزارت آیوش کا قیام عمل میں لایا گیا مگر اس کے تحت آنے والے اداروں کو محدود کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مرکزی سرکار سے نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم پی سی ایل کو بہتر بنانے پر زور دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ مرکزی سرکار نے جس مقصد کے تحت وزارت آیوش قائم کی ہے اس میں آئی ایم پی سی ایل جیسے انتہائی اہم دواساز ادارے کو تقویت ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *