
نئی دہلی ،23مئی (میرا وطن نیوز )
مرکزی وزیر نتین گڈکری کی رہائش پر ایس پی رائے (سابق آئی اے ایس )کی نمائندگی میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔اراکین وفد نے مرکزی وزیر کے سامنے تعلیم کے شعبے میں ضروری اصلاحات سمیت کئی اہم موصوعات کو رکھا ۔اس موقع پر علامہ رفیق ٹرسٹ کے صدر مقصود احمد، مہاراشٹر کے شیخ عبدالکر یم ، ڈ اکٹر محمد بلال احمد(اسسٹنٹ پروفیسر دہلی یونیورسٹی بدن سنگھ سینی (سماجی کارکن )شہباز عالم ، محتر مہ کرن (این جی او) ڈاکٹر زید احمد (طبیہ کالج قرول باغ)شامل رہے۔
اس ملاقات کے بارے میں علامہ رفیق ٹرسٹ کے صدر مقصود احمد نے بتایا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری سے اقلیتوں میں تعلیم کو آسان اور سب کا بنیادی حق بنانے کیلئے بات چیت ہوئی۔ جسے مرکزی وزیر نتین گڈکری نے بڑے دھیان سے سننے کے بعد وفد کو ہدایت دی کہ آپ لوگوں سے میری جلد ملاقا ت ہوگی جن مسائل کو آپ نے میرے سامنے رکھا ہے اس کی مجھے تفصیلی رپورٹ دیںکہ آپ تعلیم میں کس طرح کی مدد چاہتے ہیں اور کس اسکول کی بلڈنگ میں فوری مرمت و نئی تعمیر کی ضرورت ہے ۔ میں آپ لوگوں کو سرکار کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
No Comments: