Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دس سے پندرہ دن میں تیسری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

سرکار ملک کے عوام کو دھیرے دھیرے زہر دے رہی ہے :اروند کجریوال

نئی دہلی، 23مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے گزشتہ 10سے 15دنوں کے اندر تیسری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزی سرکارکو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سر کا ر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ملک کے عوام کو دھیرے دھیرے زہر دے رہی ہے۔صرف 10 سے 15دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 4سے 5روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
اس موقع پراروند کجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں اور قلت کی وجہ سے ہنگا می صورتحال پیدا ہو گئی ہے، لیکن سرکار عوام کو کچھ بھی بتانے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران بھارت کو سستے داموں پر تیل اور گیس دینے کو تیار ہیں، مگر سرکار لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس سے سستا تیل اور گیس خریدا جانا چاہیے یا نہیں، اس بارے میں کمنٹ یا ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی رائے دیں۔
ہفتہ کو اروند کجریوال نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر بھارت سرکار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انگریزی میں ایک کہاوت ہے، ’سلو پوائزن‘، یعنی دھیرے دھیرے زہر دیا جا رہا ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ لوگوں کے لیے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے ۔ عوام اتنے خوف اور صدمے میں ہیں کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ آنے والے دنوں میں سرکار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کتنی بڑھائے گی۔ چاروں طرف افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ابھی قیمتیں اور بڑھیں گی، پٹرول 150روپے فی لیٹر تک جا سکتا ہے، نہ جانے کہاں تک پہنچے۔ لیکن سرکار سے پوچھنے پر بھی کوئی جواب نہیں مل رہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *