Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اب سی یو ٹی امتحان میں بھی گڑ بڑی :بھاردواج تعلیمی نظام سنبھالنے میں مرکزی سرکار ناکام

نئی دہلی، 30مئی(میرا وطن نیوز )
ملک بھر میں پیپر لیک اور امتحانات میں بے ضابطگیوں کے معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ہفتہ کو منعقد ہونے والے سی یو ای ٹی امتحان میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث امیدواروں کو شدید گرمی میں کئی گھنٹوں تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے مختلف امتحانی مراکز سے تکنیکی خرابی کی تصاویر سا منے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عام آدمی پارٹی دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ نیٹ اور سی بی ایس ای کے بعد اب سی یو ای ٹی امتحان میں بھی گڑبڑی سامنے آئی ہے۔ مرکزی سرکار تعلیمی نظام کو سنبھالنے میں پوری طرح نا کا م ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں کئی امتحانی مراکز پر امتحان شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ ایسے میں کیا یہ کسی بڑی بے ضابطگی کا اشارہ نہیں ہے ؟
سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایک اور امتحان میں گڑبڑی؟ مختلف رپورٹس کے مطابق دہلی، نوئیڈا، امبالہ، وارانسی، بنگلورو، کانپور اور دیگر کئی مراکز پر تکنیکی خرابی کے باعث سی یو ای ٹی امتحان وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔ اگر کچھ طلبہ کو صبح ساڑھے نو بجے سوالیہ پرچہ مل جائے اور دوسرے طلبہ کو ساڑھے گیارہ بجے تک انتظار کرنا پڑے، تو کیا یہ کسی بڑی بے ضابطگی کا واضح اشارہ نہیں؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *