
نئی دہلی ،24جولائی (میرا وطن نیوز)
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسلامی شریعت کو علمائے کرام سے سمجھیں اور اپنے معاملات کو شرعی حکم کے مطابق انجام دیں۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں صرف مسلم مذہبی مقامات کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا راجستھان کے سرحدی علاقے جیسلمیر، باڑ میر بیکانیر وغیرہ میں گزشتہ دنوں متعدد مذہبی عبادت گاہوں اور درگاہوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے سینکڑوں عبادت گاہوں کو شو کاز نوٹس اور بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن سے متاثرہ علاقوں کے باشندوں اور مسلمانوں میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔
مفتی مکرم نے مدھےہ پردیش میں یو سی سی بل پاس کیے جانے کی مذمت کی یہ مسلم پرسنل لاءمیں مدا خلت ہے اور آئین کے خلاف ہے یو سی سی بل پاس کرنا تعصب اور نفرت پر مبنی ہے جو کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ مفتی مکرم نے فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی حال ہی میں غزہ کے پناہ گزیں کیمپ میں ایک فلسطینی جنازہ کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے اور 20 زخمی ہوئے اس کیمپ کے العودہ ہسپتال کے ترجمان نے ایک بیان میں یہ خبر دی ہے۔
No Comments: