Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریسی کارکنوں نے تمام 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا

پیپر لیک اسکینڈل کی وجہ سے جانیں گنوانے والے طلباءکو خراج عقیدت پیش کرنا مقصد

نئی دہلی، 24 جولائی(میرا وطن نیوز )
پیپر لیک بدعنوانی کے خلاف قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر ’طلبہ کی آواز‘ تحریک کے ایک حصے کے طور پر، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں دہلی بھر میں ہزاروں کانگریس کارکنوں نے تمام 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں میں کینڈل لائٹ مارچ کیا۔
یہ مارچ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے جان گنوانے والے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرنے، اس اسکینڈل کے لیے جوابدہی اور بدعنوان مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے اور طلبہ پر وحشیانہ حملے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ ریاستی کانگریس کے صدر شری دیویندر یادو نے گرین پارک بلاک کانگریس کمیٹی (نئی دہلی پارلیمانی حلقہ) کے زیر اہتمام کینڈل لائٹ مارچ میں حصہ لیا، جو یوسف سرائے مارکیٹ سے شروع ہوا۔
ریاستی صدر دیویندر یادو کے علاوہ،258 بلاک کانگریس کمیٹیوں میں منعقدہ کینڈل لائٹ مارچ میں مو جود اہم شخصیات میں پروفیسر کرن والیا ،ڈاکٹر یوگیندر شاستری جتیندر کوچر مہندر منگلا، نیتو ورما ،آکا نکشا اولا، نیتو سہراوت چندرکانت گری، پرشوتم شرما اور سکھبیر پنوارشامل رہے۔دیویندر یادو نے کہا کہ ان کے رہنما راہل گاندھی – جو بے خوف ہو کر طلبہ کے مفادات کی حمایت کرتے ہیں اور جاری جدوجہد کو جاری رکھتے ہیں، نے کل مہاتما گاندھی کی یادگار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا؛ مہاتما گاندھی، جو وہاں شہید ہوئے تھے، سچائی، عدم تشدد اور بے خوفی کی سب سے طاقتور علامت بنے ہو ئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *