
بجنور/نہٹور ،25جولائی (میرا وطن نیوز )
مکتبِ اہل بیت سے وابستگی دنیا و آخرت میں بلندیِ در جات کا مضبوط وسیلہ ہے۔ عزاداری امام حسینؑ ایسی عظیم عبادت ہے جو انسان میں دینی شعور، بیداری اور حق شناسی پیدا کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام اور معاشروں نے خلوصِ دل کے ساتھ عزاداریِ امام حسینؑ کو اپنایا، انہیں عزت، وقار اور سر بلند ی نصیب ہوئی۔ان خیالات کا اظہارامام بارگاہ مہدی ولا نہٹور،بجنور میں پہلی سے 9سفر تک منعقد مجلس سفر کے دوران مولانا کمال طاہر نقوی نے کیا ۔
مولانا کمال طاہر نقوی نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا اعتراف ہر مذہب اور نظریے کے ماننے والے کر تے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق دنیا فانی اور امتحان گاہ ہے، جہاں ہر ذی روح کو ایک مقررہ وقت پر موت کا ذا ئقہ چکھنا ہے۔ روزِ قیامت انسان کے ذرّہ برابر اعمالِ خیر و شر کا حساب ہوگا اور اسی کے مطابق جزا و سزا ملے گی۔ اس لیے دانش مند اور صاحبِ شعور افراد اسی عارضی زندگی میں اپنی دائمی کامیابی کی تیاری کر تے ہیں۔
آخرِ مجلس میں مولاناکمال طاہر نقوی نے حضرت سید الشہداءکی مظلومیت اور اسیرانِ کربلا کے دردنا ک مصائب بیان کیے،آخر خطاب میں مولانا نے حضرت سید الشہداءکی مظلومیت اور اسیران کربلا کے درد ناک مصا ئب کے چند مناظر پیش کیے بیان کیے۔ مجلس میں مرثیہ خوانی شان حیدر اور پھول میا ں اورپیش حوانی وصال مہدی ،کاظم رضا نے کی۔ مجلس صفر میں غزال مہدی ،امیر حیدر ،قیصر عباس ،شہنشاہ حیدر ،علی مہدی ،جعفر عباس ،کوثر اور مثال مہدی سمیت کثیر تعداد میں مومنین و مسلمین نے شرکت کی ۔
No Comments: