Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا جمعیت القریش نے دہلی کی نئی صوبائی ٹیم کااعلان،تعلیم

تعلیم یافتہ اور متحدمعاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے:الحاج سراج قریشی

تنظیم کی کامیابی باہمی اعتماد، نظم وضبط اوراتحادمیں مضمرہے:بھائی مہر بان قریشی
شادی بیاہ کی تقریبات میں بڑھتی ہوئی فضول خرچی پر تشویش ظاہر کی گئی
بچائی گئی رقم بچوں کی تعلیم،ہنرمندی اوربہترمستقبل پرخرچ کی جائے

نئی دہلی،24 جولائی(میرا وطن نیوز)
آل انڈیاجمعیت القریش(رجسٹرڈ) کی دہلی صوبائی کمیٹی کی نئی ٹیم کا اعلان ایک باوقار تقریب میں کیا گیا،جس میں تنظیم کے قومی صدر الحاج سراج قریشی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پرراجدھانی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائ، دانشوروں،سماجی کارکنان،نوجوانوں اورمعززشہریوں کی بڑی تعدادموجود تھی۔
اپنے خطاب میں الحاج سراج الدین قریشی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی کادارومدار صرف معاشی استحکام پر نہیں بلکہ معیاری تعلیم، سماجی شعور،اخلاقی اقدار اورباہمی اتحادپر ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجو انو ں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم سے آراستہ ہوکرملک و ملت کی خدمت میں فعال کردارادا کریں اورآ پسی اختلافات کوبھلاکربھائی چارے،محبت اورتعاون کی فضا کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا جمعیت القریش صرف ایک برادری کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ ایک فعال سماجی وفلاحی ادارہ ہے،جوتعلیم ،خدمتِ خلق،سماجی اصلاح اورعوامی فلاح کے میدان میں مسلسل کام کر رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نئی صوبا ئی ٹیم انہی مقاصدکومزید مو ¿ثراندازمیں آگے بڑھائیگی۔
اس موقع پر دہلی کی نئی صوبائی کمیٹی کے مختلف عہدوں کا باضابطہ اعلان کیاگیااورنومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔قومی صدرنے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ دیانتداری، شفافیت اورجذب خدمت کیساتھ تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد مہربان بھائی قریشی نے کہاکہ تنظیم کی کامیابی باہمی اعتماد، نظم وضبط اوراتحادمیں مضمرہے۔ انہوں نے شادی بیاہ کی تقریبات میں بڑھتی ہوئی فضول خرچی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اپیل کی کہ سادگی کوفروغ دیا جائے اوربچائی گئی رقم بچوں کی تعلیم،ہنرمندی اوربہترمستقبل پرخرچ کی جائے۔اس دوران مقررین نے اس عزم کااظہارکیا کہ تنظیم مستقبل میں تعلیم کے فروغ،نوجوانوں کی رہنمائی،سماجی بیداری،باہمی ہم آہنگی اورخدمتِ خلق کے میدان میں اپنی سرگرمیوں کومزیدوسعت دے گی۔ تقریب کے اختتام پرحاجی محمدفیصل مہربان قریشی نے تمام مہمانوں اورشرکاءکاشکریہ اداکیااورامیدظاہرکی گئی کہ نئی صوبائی ٹیم سماجی اصلاح،قومی یکجہتی اورعوامی خدمت کے مشن کو نئی توانائی کیساتھ آگے بڑھائیگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *