Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

دہلی کی تمام سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں ۔سونیا

کانگریس رہنما نے کہاکہ یہ الیکشن ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے اس الیکشن کو جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن قرار دیتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ کے رائے دہندگان سے دہلی کی تمام سات سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ گاندھی نے جمعرات کو یہاں کہا کہ آئینی اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس لیے انڈیا اتحاد کو ووٹ دے کر جتاکر جمہوری اداروں کو بچانا ہو گا۔
کانگریس کی سینئر لیڈر نے کہا کہ دہلی کے میرے پیارے لوگو، یہ بہت اہم الیکشن ہے۔ یہ الیکشن ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ الیکشن بے روزگاری، مہنگائی او آئینی اداروں پر حملے کو بچانے جیسے مسائل پر لڑا جا رہا ہے۔ اس لئے دہلی کے عوام کو اس لڑائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔کانگریس کی لیڈر نے کہا “آپ کا ہر ووٹ روزگار پیدا کرے گا، مہنگائی کو کم کرے گا، خواتین کو بااختیار بنائے گا اور ایک روشن مستقبل میں برابری اور مساوات پر مبنی ہندوستان بنائے گا۔ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ تمام سات سیٹوں پر کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *