Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جسٹس سورنا کانتا شرما ایم پی/ایم ایل اے مقدمات کی سماعت نہیںکریںگی

ہائی کورٹ نے اپنے ججوں کےلئے ایک نیا روسٹر جاری کیا ہے،ان کام نام نہیں

نئی دہلی، 27 جون (میرا وطن )
دہلی ہائی کورٹ میں باقاعدہ عدالتی کارروائیاں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد یکم جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ ساتھ ہی، ہائی کورٹ نے اپنے ججوں کے لیے ایک نیا روسٹر جاری کیا ہے۔ ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) اور ممبران آف لیجسلیٹو اسمبلی (ایم ایل اے) کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر بینچ کے حوالے سے ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔
نئے روسٹر کے تحت ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ای کے خلاف مقدمات کی سماعت کی ذمہ داری جسٹس منوج جین کو سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے جسٹس سورنا کانتا شرما ان معاملات کی سماعت کر رہی تھیں۔
جسٹس سورنا کانتا شرما کی بنچ نے دہلی ایکسائز پالیسی کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی اروند کجریوال سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران موضوع بحث تھیں۔ کارروائی کے دوران، کجریوال نے جج پر تعصب کا الزام لگاتے ہوئے مقدمے سے خود کو الگ کرنے کی درخواست کی تھی۔
تاہم، جسٹس سورنا کانتا شرما نے خود کومقمدے سے الگ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعد اروند کیجریوال نے اپنی بنچ کے سامنے ہونے والی سماعتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ بعد میں انتظامی فیصلے کے ذریعے معاملہ مزید سماعت کے لیے دوسرے بنچ کو سونپ دیا گیا۔
نئے روسٹر کے تحت جسٹس سورنا کانتا شرما کو سول رٹ کے معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اب وہ کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے، معلومات کا حق (آر ٹی آئی) اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ کان کنی، دہلی ٹرانسپورٹ کارپو ریشن، دہلی اربن آرٹ کمیشن، اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے متعلق رٹ درخواستوں کی سماعت کریں گی۔
ہائی کورٹ کا نیا روسٹر یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔ نتیجتاً، اپڈیٹ شدہ روسٹر کے مطابق نئے تفویض کردہ بنچوں کے سامنے مختلف موضوعات پر مقدمات کی سماعت شروع ہو گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *