
ان ناموں میں1 خاتون، 1نمائندہ ایس سی زمرہ سے اور 1عام زمرہ کا ہونا ضروری
نئی دہلی، 27 جون(میرا وطن نیوز )
کانگریس کے نظریہ اور پالیسیوں کو بوتھ سطح پر پھیلانے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کو لے کر ’سنگٹھن سرجن ا بھیا ن‘ (تنظیم سازی مہم) کے تحت پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے ریاستی دفترراجیو بھون میں ا ہم میٹنگ کی، جس میں لوک سبھا کے انچارجز، ڈسٹرکٹ انچارجز اور اسمبلی مبصرین نے شرکت کی۔ اس دوران آئندہ ایم سی ڈی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میںمبصرین سے کہا گیا کہ وہ 15 دنوں کے اندر ہر وارڈ سے تین نام پیش کریں، جن میں ایک خاتون، ایک ایس سی نمائندہ، اور ایک جنرل زمرہ کا نمائندہ شامل ہے۔
میٹنگ میں انل بھاردواج ،ڈاکٹر نریندر ناتھ، جتن شرما، سریندر کمار ،سی پی متل، تصویر سولنکی،ڈاکٹر پی کے مشرا، گوری شنکر شرما، مرزا جاوید علی، میر سنگھ، دھرم پال چندیلا، پریرنا سنگھ، ستیندر شرما، بھوپیش یادو، لوکیندر چودھری، دیپک بھاردواج، ونیت یادو، امیر سنگھ مینا، اور ککی سندھو موجود رہیں۔ دیویندر یادو نے لوک سبھا اور ضلع انچارجوں کے درمیان بہتر تال میل کے لیے واضح ہدایات جاری کیں، جس میں ماہانہ بلاک کانگریس میٹنگوں میں ضلع اور بلاک کے عہدیداروں کی حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران تمام مبصرین کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے وارڈ میں ہر بوتھ پر تنظیم کے تعلق سے کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہیں ہدایت دی گئی کہ تمام ضلع صدور، بلاک صدور، منڈلم صدور اور سیکٹر انچارج ہر بوتھ کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
No Comments: