Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کا للیتا پارک میں ہفتہ واری پروگرام منعقد

درس قرآن، درس حدیث اور فہم قرآن کے ذریعہ قرآن سے عملی وابستگی کی تلقین

نئی دہلی،9ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت للیتا پارک میں ہفتہ واری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں درسِ قرآن، درسِ حدیث اور فہمِ قرآن کے موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔ پروگرام میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو سمجھنے اور عملی زندگی میں نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔
پروگرام کا آغاز درسِ قرآن سے ہوا، جسے امیر مقامی فلاح الدین فلاحی نے پیش کیا۔ انہوں نے سورہبقرہ کی آیات 40 تا 50 کا ترجمہ اور تشریح بیان کرتے ہوئے بنی اسرائیل کو دی جانے والی اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو غیر معمولی نعمتوں سے نوازا، مگر اس کے باوجود انہوں نے ناشکری اور حق سے روگردانی کا راستہ اختیار کیا۔
درسِ قرآن میں نماز اور زکوٰة کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ںگئی۔ انہوں نے کہا کہ صرف رسمی طور پر چندہ یا کسی دوسرے دینی مصرف میں رقم دینے کو زکوٰة سمجھ لینا درست نہیں، بلکہ ہر صاحبِ نصاب مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زکوٰة کا باقاعدہ حساب کرے اور شرعی طریقے سے اسے ادا کرے۔
اس موقع پر علیم الدین نے ’فہم قرآن‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں صلاح الدین احمد، امید وارِ رکن اطہر حسین انصاری، امیدواررکن امیر الحق قاسمی؛ ذیشان قاسمی؛ ثناءاللہ؛ تعمیر اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر مشرا جی سمیت ایک غیر مسلم شخص نے بھی شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *