Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صحافی شاہین خان اور نفیسہ خان سے جماعت اسلامی ہند کے وفد کی ملاقات

معاملہ میں ملوث پولیس اہلکاروں پرایف آئی آر درج کر کارروائی کامطالبہ

نئی دہلی ،9ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے وفد نے خاتون صحافی شاہین خان، نفیسہ خان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی۔وفد میں نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر اور قومی سکریٹری آئی کریم اللہ اور سلمان احمد شامل تھے ۔ دہلی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے دونوں خاتون صحافیوں کو تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنائے جا نے کے واقعے کے بعد جماعت نے ان کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران وفد نے دونوں صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے لئے مضبو طی سے آواز اٹھانے پر ان کی جرئت اور عزم کو سراہا۔ صحافیوں نے وفد کو واقعے کی تفصیلات بتا ئیں اور الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی وجہ یا قانونی جواز کے انہیں ہراساں کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں کو ان کی مذہبی شناخت کا علم ہوا کہ وہ مسلم اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہیں تو تشدد کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے مذہب کی بنیاد پر ظلم و تشدد اور امتیازی سلوک کے الزامات پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اگر کسی شخص کو دوسرے فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو جرم ثابت کرنا اور سزا کا تعین بہرحال عدالتوں کا اختیار ہے۔ تاہم کم از کم ایف آئی آر ضرور درج کی جانی چاہیے تاکہ قانون کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا سکے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے، معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائے اور جو بھی افراد ذمہ دار پائے جائیں ان کے خلاف قانونی کاررو ائی کی جائے۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ ان کے برتاو ¿ کے تعلق سے جوابدہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ملک میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو پیشہ ورا نہ مہارت، ضبط و تحمل اور شہریوں کے وقار کے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بھی شخص کو بلاجواز زیادتی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔جماعت اسلامی ہند کے وفد نے شاہین خان، نفیسہ خان اور ان کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ انصاف کے حصول کی جدوجہد میں تنظیم کی جانب سے انہیں مکمل تعاون اور حمایت حاصل رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *