
نئی دہلی، 30 جون(میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحیٰ وفد نے منگل کو ضلع کلکٹر آفس بھج میں ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹر پارتھ کوٹڈیا سے ملاقات کی اوربھج میں حالیہ انہدامی کار روائیوں پر شدید تشویش اور احتجاج درج کرایا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ تمام کارروائیاں سپریم کورٹ کی ہدایات اور قدرتی انصاف کے مطابق انجام دی جائیں۔
وفد نے ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹر کے سامنے سوال اٹھایا کہ جن علاقوں میں انہدامی کارروائیاں کی گئی ہیں وہ بین الاقوامی سرحد سے کافی فاصلے پر واقع ہیں، اس لیے ان کارروائیوں کی قانونی بنیاد کیا ہے۔ وفد نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی علاقے کا تعلق سرحدی خطے سے ہو تب بھی کسی شہری یا مذہبی مقام کے خلا ف کارروائی صرف قانون کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے آئینی تقاضوں اور عدالتی رہنما اصولوں کی مکمل پابندی ضروری ہے۔وفد نے انتظامیہ کے سامنے متعدد مطالبات بھی پیش کیے، جن میں نانا ورنورا میں مکانات اور دکانوں کے انہدام کی قانونی بنیاد واضح کرنا، سرپنچ کے مبینہ جعلی دستخط کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیق، نابالغ بچوں سمیت گرفتار افراد کی رہائی، متاثرہ خاندانوں کی بازآ بادکاری اور مناسب معاوضہ، مساجد، درگاہوں، دینی اداروں اور اوقافی املاک سے متعلق کارروائیوں میں آئین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل پابندی اور آئندہ کسی بھی انہدامی کارروائی سے قبل منا سب نوٹس اور مو?ثر سماعت کو یقینی بنانا شامل ہے۔
ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹر پارتھ کوٹڈیا نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے نکات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جائیں گے اور قانون کے مطابق ان کا جا ئزہ لیا جائے گا۔وفد میں سربراہ وفد کے علاوہ حاجی محمد ہارون صدرجمعیت علماءمدھیہ پردیش، نور محمد رائماسکریٹری جمعیت علماءبھج،عتیق الرحمن قریشی ناظمِ تنظیم جمعیت علماءگجرات، سلیم بھائی رائما سکریٹر ی جمعیت علماءانجار، ، مولانا ابوالحسن سیوانی آرگنائزر جمعیت علماءہند، مفتی انیس جمعیت چلڈرن ولیج، انجار، عبدالکریم بافن ، محمد انیس قریشی اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
No Comments: