Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

علی گنج، لکھنو ¿ کے دل خراش آتش زدگی حادثہ افسوسناک:مولانامحمود مدنی

حادثہ میںمتعدد طلبہ سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نئی دہلی ،22جون (میرا وطن نیوز)
جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے علی گنج، لکھنو ¿ میں پیش آئے المناک شارٹ سرکٹ آگ لگنے کے واقعے میں دو درجن سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ یہ جان کر شدید صدمہ پہنچا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد ایسے طلبہ کی تھی جو ٹیوشن کلاس میں شریک ہونے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس نے پورے ملک کو غم زدہ کر دیا ہے۔
مولانا مدنی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کرائی جائیں، اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی پائی جائے تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاند انوں کو مناسب معاوضہ اور ہر ممکن سرکاری امداد فراہم کی جائے تاکہ ان کے دکھوں کا کسی حد تک مداوا ہو سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *