
نئی دہلی ،22جون (میرا وطن نیوز)
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے لکھنو ¿ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں کم از کم چودہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جن میں سے بہت سے نوجو ان طالب علم تھے، اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
نائب امیر نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ انہیں اس ناقابل تلا فی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور صبر عطا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تباہ کن واقعے میں زخمی ہونے وا لو ں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ ایسے پریشان کن حالات میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ ایک کمرشل عمارت میں لگی جس میں اینی میشن یا کوچنگ سینٹر ہے، جہاں اس وقت بہت سے طلباءموجود تھے۔ نئی دہلی کے مالویہ نگر کے ایک ہو ٹل میں (3 جون کو) آتشزدگی کے بعد اس ماہ یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تعلیمی اور تجارتی اداروں میں حفاظتی معیارات، ہنگامی تیاریوں اور فائر سیفٹی کے ضوابط کی تعمیل کے حوالے سے بہت بڑا فرق ہے۔
جماعت اسلامی ہند حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ فائر سیفٹی سے متعلق موجودہ پالیسیوں اور قوانین میں مکمل نظر ثانی کرکے اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرے۔ حکام کو اس واقعے کی مکمل اور وقتی انکوائری کرنی چاہیے، ذمہ داری کا تعین کرنا چاہیے، اور فول پروف حفاظتی طریقہ کار اور پروٹوکول کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ لاپرواہی اور فائر سیفٹی کے معیارات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کوئی انسانی جان ضائع نہ ہو۔
No Comments: