قومی خبریں

خواتین

عصمت دری اور قتل کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت

بھیلواڑہ: راجستھان کے شاہ پورہ ضلع کے کوٹری میں ایک نابالغ کی عصمت دری اور کوئلے کی بھٹی میں جلاکر قتل کرنے کے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔بھیلواڑہ میں پوکسو کورٹ-2 کے جج انیل گپتا نے پیر کو اس کیس کے دو اہم ملزمین، حقیقی بھائیوں کالو اور کنہا کالبیلیا کو موت کی سزا سنائی۔ اس سے قبل دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو عدالت نے ان دو اہم ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ اس معاملے میں سات دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ شاہ پورہ ضلع میں گزشتہ سال 2 اگست کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور اسے کوئلے کی بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *