شملہ: ہماچل پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی منڈی لوک سبھا امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت نے پیر کو کہا کہ ملک اس الیکشن میں ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا نہ کہ داغدار حکومت کا۔
کنگنا نے اپنی انتخابی مہم میں لاہول اسپتی کے کازہ میں انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سرحدوں پر واقع علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہر پہلو کو چھونے کی کوشش کی ہے۔ آج صدر کی حیثیت سے دروپدی مرمو قبائلی سماج کا فخر ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ یہ صرف وزیر اعظم کی دور اندیشی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جب کہ کانگریس کے کچھ رہنما قبائلی علاقوں کے لوگوں کے بارے میں نازیبا تبصرے کرتے ہیں، نریندر مودی کی موثر قیادت نے قبائلی سماج کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی میں قبائلی سماج کے کردار کو ملک کے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر مودی کی قیادت میں مرکز میں ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرنے جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی 4 جون کو بی جے پی کی 400 پار کرنے کا عزم ضرور پورا ہو گا۔
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد راہل بابا 6 جون کو چھٹی پر بیرون ملک چلے جائیں گے۔ مسٹر راہل جی، آپ کو امیٹھی سے ہرا کر اسمرتی ایرانی کو ایم پی بنانے کا کام ملک کے عوام نے کیا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی کا امیٹھی سیٹ چھوڑنا اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنا ان کے خوف کو صاف ظاہر کرتا ہے اور وہ رائے بریلی سے بھی الیکشن ہارنے والے ہیں۔
انہوں نے منڈی سے کانگریس کے امیدوار وکرمادتیہ سنگھ پر بھی یہ کہہ کر تنقید کی کہ ان کے منہ میں رام رام ہے لیکن بگل میں چھری ہے۔ انہوں نے وکرمادتیہ سے سوال کیا کہ اگر ان کی شبیہ اتنی ہی بے داغ ہے تو پھر ان کے ای ڈی کیس ابھی تک کیوں زیر التوا ہیں؟ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ چونکہ ان کا کنبہ سے ہی کافی عرصے سے منڈی کے ایم پی رہے تو انہوں نے منڈی کی ترقی کیوں نہیں کی جیسا کہ وہ اپنی تقریروں میں ذکر کرتے ہیں۔ رائے بریلی کی طرح عوام بھی یکم جون کو منڈی کو اپنی جاگیر ماننے والے کنبہ کو جواب دیں گے، منڈی کے لوگوں نے کانگریس کے جھوٹ کو مسترد کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ آج جمہوریت میں خاندان پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس لیے منڈی کے عوام اپنی بیٹی کو خدمت کا موقع ضرور دیں گے۔
انتخابی ریلی میں کنگنا نے کہا کہ یہ انتخاب ہندوستان کو خود انحصاری اور ترقی پذیر بنانے اور وزیر اعظم کو منتخب کرنے کا ہے، جب کہ اپوزیشن کی طرف سے کوئی وزیر اعظم کا چہرہ نہیں ہے۔ انڈیا گروپ صرف خاندانوں کا اتحاد ہے اور ان کی نیتوں اور دماغوں میں صرف بدعنوانی ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں ملک وزیر اعظم مودی کی قیادت میں وراثت کے ساتھ ساتھ ترقی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھا ہے۔
No Comments: