Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی اسٹیج سے گرتے گرتے بچے

پالی گنج (بہار): کانگریس قائد راہل گاندھی پیر کے دن بال بال بچ گئے۔ بہار میں ایک الیکشن ریالی میں ڈائس (شہ نشین) کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔وہ ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے مضافات پالی گنج میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی کے لئے مہم چلانے آئے ہوئے تھے جو حلقہ لوک سبھا پاٹلی پتر سے الیکشن لڑرہی ہیں۔میسا بھارتی‘ راہل گاندھی کو ان کی نشست کی طرف لے جارہی تھیں کہ راہل گاندھی کو خود کو سنبھالنے کی جدوجہد کرتے دیکھا گیا کیونکہ عارضی طورپر بنائے گئے اسٹیج کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا۔میسا بھارتی نے فوری راہل گاندھی کا ہاتھ پکڑلیا اور انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔ سیکوریٹی عملہ بھی فوری مدد کو پہنچ گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *