حیدرآباد: مہاراشٹرا کے مالیگاؤں کے سابق میئر عبدالملک محمد یونس عیسیٰ کو آج صبح نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی۔اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے ایک سرکردہ لیڈر عبدالملک کو تین گولیاں لگیں اور انہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عبدالملک، مالیگاؤں چوک پر ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ تین حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔
No Comments: