
دھولیہ 17 اگست (میرا وطن نیوز )
جمعیت علماء(مولانا ارشد مدنی) کے زیر اہتمام مولوی گنج مرکز مسجد کے پاس ’یادِ محبانِ وطن‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا، جس میں شہر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت جمعیت علماءضلع دھولیہ کے نائب صدر مولانا عابد مظفر قاسمی نے فرمائی، جبکہ مقررِ خصوصی کی حیثیت سے صدر جمعیت علماءمہاراشٹر، صدر المدرسین مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی اور نو منتخب نائب امیرِ شریعت مہارا شٹر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی نے خطاب کیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ محمد حمود کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعدہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعتِ رسول پیش کی گئی۔ ایاز احمد ایاز رکن مجلس عاملہ کی نظامت نے چار چاند لگادیے۔خصوصی خطاب میں مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم نے ہندوستان کی عظمت، اس کی تاریخی و تہذیبی اہمیت اور ملک کی آزادی کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں پر نہایت مو ¿ثر، شیریں اور شگفتہ انداز میں رو شنی ڈالی۔
انہوں نے جنگِ آزادی میں مسلمانوں، بالخصوص علمائے کرام کے ناقابلِ فراموش کردار کو تاریخی حوالو ں کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آزادیِ وطن کی جدوجہد ایک طویل داستانِ قربانی ہے، جس میں علماءاور مسلمانوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا۔
مولانا نے اپنے مخصوص انداز میں موجودہ سیاست کے بعض پہلوو ¿ں پر گہرا نقد و طنز کرتے ہوئے مجاہد ینِ آزادی کی قربانیوں اور ان کی ناقدری کی طرف توجہ دلائی۔ تاریخی واقعات کو دلچسپ اور دل نشیں انداز میں پیش کرنے کی وجہ سے سامعین پوری طرح متوجہ رہے۔ ان کی گفتگو میں تاریخ، طنز، فکر اور حب الوطنی کا حسین امتزاج نمایاں تھا، جس سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا۔
مولانا نے نسلِ نو کو آزادی کی تاریخ سے واقف کرانے پر بھی بہت زور دیا۔مولانا حلیم اللہ قاسمی کی تقریباً پون گھنٹے جاری رہنے والی گفتگو کے اختتام پر بھی عوام میں مزید سننے کی تشنگی محسوس کی گئی۔
اس موقع پر جمعیت علماءدھولیہ کی جانب سے حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کو نائب امیرِ شریعت مہاراشٹر منتخب ہونے پر صدر جمعیت علماءضلع دھولیہ حافظ حفظ الرحمٰن اور نائب صدر و صدرِ جلسہ مولانا عابد مظفر قاسمی کے دستہائے مبارکہ سے خصوصی طور پر تہنیت و استقبال بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام میں حضرت مولانا کے ساتھ جمعیت مہاراشٹر کے معزز اراکین میں مولانا اشتیاق ، حافظ محمد عار ف کے علاوہ مولانا شکیل قاسمی، مولانا مبین ملی، مشتاق صوفی، یوسف پاپا سر، حاجی شوال امین، شیخ پرویز، مختار شریف، عارف عرش، پپو ملا، مختار منصوری، خان ابوالعاص، اگا حاجی، عبدالمحیط میکانک، اعجاز احمد،ڈاکٹر خلیل، مسعود احمد کے علاوہ مجلس عاملہ و منتظمہ کے ارکان موجود تھے۔آخر میں مہمانِ مکرم مولانا حلیم اللہ قاسمی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
No Comments: