Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

معیاری دواسازی کے فروغ کے ساتھ اکیڈمک اور ریسرچ میں تیزی لائی جائے

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا دو روزہ نیشنل یونانی سمینار حیدرآباد میں کیا گیامنعقد

نئی دہلی 16 جون (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ٹیکنکل ونگ اور ستیہ یونانی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز حیدرآباد کے اشتراک سے تلگو یونیورسٹی، نام پلّی، حیدرآباد میں دو روزہ نیشنل یونانی سمینار زیرصدارت پروفیسر مشتاق احمد منعقد ہوا۔ ملک بھر سے بڑے پیمانے پر مندوبین نے شرکت کی۔ خاص طور سے پروفیسر رگھوویر سنگھ، پروفیسر ایم اے فاروقی، پدم شری حکیم ایم اے وحید، ڈاکٹر وسیع الرحمن (آئی آر ایس)، ڈاکٹر امام الد ین، ڈاکٹر عطاءاللہ شریف، ڈاکٹر ایس جی وی ستیہ، ڈاکٹر منہاج الدین خاں، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب، حکیم حسام الدین طلعت، ڈاکٹر نیاز خاں، ڈاکٹر ندا خاں، ڈاکٹر شبانہ عثمانی، ڈاکٹر ناہید خاں، ڈاکٹر حمیر ہ، ڈاکٹر خالد نیازی اختر، ڈاکٹر محمد تابش، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، ڈاکٹر نیاز راشد اختر، ڈاکٹر طاہر حسین، ڈاکٹر رضوان نورانی، ڈاکٹر فاروق رحمن، ڈاکٹر نیر اقبال، ڈاکٹر محمد سمیع الدین، ڈاکٹر عرشیہ، ڈاکٹر فائزہ شعیب، ڈاکٹر امینہ بیگم اور ڈاکٹر محمد غلام اقبال وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
سمینار میں ’طب یونانی میں اسکوپ اینڈ اسٹرینتھ‘ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور مختلف عنوان سے مقالے پڑھے گئے۔ سمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ معیاری دواسازی کے فروغ کے ساتھ اکیڈمک اور ریسرچ میں تیزی لائی جائے۔ اس موقع پر پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ طب یونانی خالص سائنٹفک بنیاد پر قائم ہوئی اور تمام نشیب و فراز کا سفر کرتے ہوئے صدیوں سے عوام الناس کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور صدیوں کے سفر میں اپنے اسٹرینگتھ کی بنیاد پر ہی مقبول عام ہے۔
بھارت سرکار نے وزارت آیوش میں شامل کرکے اور ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی خد مات کے اعتراف میں اُن کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے کے طور پر تسلیم کرکے یقینی طور پر طب یونانی کو استحکام بخشا ہے۔ افریقی ممالک، گلف، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور سری لنکا وغیرہ میں بڑے پیمانے پر اسکوپ موجود ہے نیز مذکورہ ممالک میں طب یونانی کے استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ این سی آئی ایس ایم کی جانب سے آیوروید کی طرح طب یونانی کی اکیڈ مک پوزیشن کو برقرار رکھا جائے۔ دو روزہ نیشنل یونانی سمینار کے تمام شرکاءکا شکریہ ڈاکٹر ایس جی وی ستیہ نے ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *