Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

ملک میں بے روزگاری عروج پر۔ڈگری ہولڈر انجینئر قلی بننے پر مجبور

راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا: نریندر مودی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا گیاہے ، اسی کا نتیجہ ہیکہ ڈگری ہولڈر انجینئر قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔راہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہاکہ انہوں نے ہندوستان کے محنتی قلی بھائیوں سے دہلی کے آنند وہار اسٹیشن پر ملاقات کی۔ انجینئر کی ڈگری،قلی کا کام، نوجوان ایسی بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ریلوے سے نہ تنخواہ، نہ پنشن، نہ ہیلتھ انشورنس اور نہ ہی سرکاری سہولیات۔ لیکن انہیں امید ہے ، وقت بدلے گا اور مجھے پورا یقین ہے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی بے روزگاری کے حوالے سے ایکس پر کہا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ پورٹر کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاپچھلے مہینے آنند وہار ٹرمینل پرقلیوں نے راہولسے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ راہل نے بھارت جوڑو یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ بیماری کے باوجود کام کرنے پر مجبور ہیں۔ کچھ انجینئرنگ کی ڈگریوں کے ساتھ بھی قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بے روزگاروں کے لیے راجستھان حکومت کے کام کی تعریف کی اور کہا، ایک قلی، جس کا خاندان راجستھان میں ہے ، نے بتایا کہ اس کی ماں کو چرنجیو اسکیم کے تحت 60ہزار روپے کا مفت علاج کرایا گیا۔ بات چیت میں راجستھان حکومت کی دیگر اسکیموں کا بھی ذکر کیا گیا۔ لیکن مودی حکومت سے انہیں کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے ۔ ملک کا بوجھ اٹھانے والوں کو حکومت اور میڈیا دونوں نظر انداز کر رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *