Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خصوصی اجلاس کو لیکر سونیا گاندھی نے وزیراعظم کو لکھا خط

کانگریس چاہتی ہے کہ حکومت مہنگائی، بھارت چین سرحدی تنازعہ اور منی پور جیسے سنگین معاملات پر بات کرے

:نئی دہلی

سونیا گاندھی نے 18 ستمبر کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے 12 دن پہلے وزیر اعظم کو خط لکھا  ہے۔ جس میں سونیا نے 9 ایشوز اٹھائے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ حکومت مہنگائی، بھارت چین سرحدی تنازعہ اور منی پور جیسے سنگین معاملات پر بات کرے۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی صدر سونیا گاندھی نے یہ خط 24 جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا ہے۔ مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے گزشتہ ہفتے 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کے بارے میں جانکاری دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *