Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

علما زہرہ نے بارہویں کلاس میں 85فیصد نمبر ات حاصل کیے

نئی دہلی،13مئی (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے امتحانات میں تعلیمی میدان میں اپنی صلا حیتو ں کا لوہا منواتے ہوئے طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔سنت ایکناتھ گورنمنٹ سرود یہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول دلشاد گارڈن کی طالبہ علما زہرہ نے 85فیصد نمبرات حاصل کر اپنے اسکول اور وا لد ین کا نام روشن کیا ہے۔ علمازہرہ کی اس کامیابی کو ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی صحیح رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ طالبہ علما زہرہ نے انگریزی میں 80،ہندی 67،ہسٹری 90،پولٹیکل سائنس 87 ،اکانا مکس 78 اور فزیکل ایجوکیشن میں 88نمبرات حاصل کئے ہیں۔نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
علما زہرہ نے اپنی کامیابی کووالدرجب علی اور والدہ لبنیٰ زہرہ کی دعاو ¿ں اور اساتذہ کی رہنمائی کانتیجہ قرار دیا ۔علمازہرہ نے خصوصی طور پر اپنی اس کامیابی کے لیے اپنے مامو مرزا قیصر عباس اور چچادانش عباس کی رہنمائی کو اہم بتا یا ۔علما کے والدماسٹر رجب علی اور مامو قیصر عباس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور والد رجب علی دہلی سرکار کے اسکول میں بطور ٹی جی ٹی ٹیچر اور مامومرزا قیصر عباس دہلی میونسپل کارپو ر یشن کے محکمہ تعلیم کے تحت اسکول میںبطور انچار ج فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *