Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی یو کے وائس چانسلر نے ستیہ نکیتن سانحہ پرکیا اظہار تعزیت

پروفیسر یوگیش سنگھ کی پرنسپلوں کو نئے ہاسٹل بنانے کی ہدایت

نئی دہلی، 7 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے اتوار کو ساو ¿تھ کیمپس کے قریب ستیہ نکیتن میں پی جی ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت کے گرنے پر غم کا اظہار کیا۔انہوں نے پیر کو پرنسپلوں کی میٹنگ بھی بلائی اور حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبا کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کا جانی نقصان دہلی یونیورسٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ یہ واقعہ سب کو چونکا دینے والا ہے۔
پروفیسر یوگیش سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں کچھ طلبا کی جانیں گئیں اور دیگر کو شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔وائس چانسلر نے تمام پرنسپلز سے اپیل کی کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں ، اس کے لیے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے جو کوششیں یونیورسٹی اور کالجوں کے ذریعہ کی جا سکتی ہیں، ہمیں وہ کرنی چاہیے۔
وائس چانسلر نے تمام پرنسپلوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے- اپنے کالجوں میں طلبا کے لیے دستیاب رہائشی سہولیات کا جائزہ لیں۔ اگر کوئی موجودہ ہاسٹل زیر تعمیر ہے تو وہ ان کی تکمیل میں تیزی لائیں اور طلباکو جلد از جلد دستیاب کرانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پرنسپلز کو اپنے کالجوں میں نئے ہاسٹلز کی تعمیر کے امکانات کو بھی تلاش کرنا چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو، وہ جلد از جلد ایک منصوبہ تیار کریں۔ ایسا کرنے کے لیے، نئے ہاسٹلز کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے دستیاب جگہ، سرکاری اسکیموں اور تمام ممکنہ ضروریات اور منصوبوں کا جائزہ لیں۔پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی طلبا کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *