Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی بورڈ اسکول ایجوکیشن -رزلٹ 2026کے نتیجے جاری کئے گئے

طالب علم محمد سمیرنے دسویں کلاس میں 95فیصدنمبرات حاصل کئے

نئی دہلی ،16مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی بورڈ اسکول ایجوکیشن -رزلٹ 2026کے دسویں کلاس کے نتیجے جاری کردیے گئے ہیں جس میں طلبہ اور طالبا ت نے نمایاںکار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈی بی آر اے ایس او ایس ای اسکول گوتم پور ی کے طالب علم محمد سمیر نے دسویں کلاس میں 95فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طالب علم کی اس نما یا ں کامیابی پراہل خانہ سمیت رشتے داروں اور دو ست احباب نے سمیر کو مبارکباد پیش کی ۔ محمد سمیر نے اپنے والد ین کی سپورٹ اور اساتذہ کی رہنمائی کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دیا ہے ۔
طالب علم محمدسمیر نے دسویں کلاس میں انگریزی میں 95،ہندی 90،حساب90،سائنس 95سوشل سائنس 96اور ای ایم اینڈ ڈی ڈی میں 95نمبرات حاصل کئے ہیں ۔طالب علم کی اس نمایاں کامیا بی پراسکول پرنسپل ،وائس پرنسپل اور اسٹاف نے حوصلہ افزائی کی اور اس کے والد ساحل عباس اور والدہ منیر فاطمہ نے دعاﺅں سے نوازا ۔اس موقع پر حاجی رضی حسن (پردھان ) اور شہادت علی (پنٹو ) نے محمد سمیر کوکامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ محمد سمیر نے کہا کہ وہ آگے بھی اسی طرح محنت و لگن کے ساتھ اپنی پڑھا ئی جا ری رکھیں گے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *