Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

79واں سالانہ نرنکاری سنت سماگم 23 سے 26 اکتوبر تک سمالکھا، ہریانہ میں ہوگا منعقد

سماگم کےلئے ’سیوا‘ کاعقیدت، سپردگی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ماحول میں آغاز

سمالکھا، 20 ستمبر (میرا وطن نیوز )
تنوع سے مزین اس دنیا میں، اگرچہ ہماری ظاہری شکل و صورت، زبانیں اور طرزِ زندگی مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ان بیرونی تفاوت کے نیچے کارفرما شعور ایک ہی ہے۔ ہم سب ایک ہی ’پرماتما‘ کی اولاد ہیں ، ست گرو نے ہمیں محبت کے ایک نادیدہ دھاگے سے جوڑا ہے اور انسانیت کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ سنت نرنکاری مشن ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے تصور کے ذریعے اس جذبے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے، جہاں محبت محض ایک خیال نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔
79واں سالانہ نرنکاری سنت سماگم 23 سے 26 اکتوبر تک سمالکھا، ہریانہ میں واقع سنت نرنکاری رو حا نی کمپلیکس میں، ست گرو ماتا سدیکشا جی مہاراج اور نرنکاری راج پتا رمیت جی کی مقدس موجو دگی میں عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوگا۔ اس میں ملک و بیرونِ ملک سے لاکھوں عقید ت مند شرکت کریں گے اور اپنے دلوں میں روحانی شعور اور انسانی اتحاد کا پیغام بسائے رکھیں گے ۔ ست گرو کے مقدس دیدار اور روحانی خطبات کے ذریعے، عقیدت مند روحانی سکون حاصل کریں گے اور اپنی زندگیوں میں محبت، خدمت، ہمدردی اور انسانیت کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب پائیں گے۔
سماگم کے لیے ’سیوا‘ کا آغاز آج عقیدت، سپردگی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ماحول میں ہوا۔ خدمت کے مقام کا افتتاح نرنکاری راج پتا رمیت جی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مشن کی ایگز یکٹو کمیٹی کے اراکین، مرکزی سیوا دل کے عہدیداران اور ہزاروں عقیدت مندوں نے محبت اور لگن کے ساتھ خدمت میں حصہ لیا۔ سنت نرنکاری منڈل کی صدر محترمہ راج کماری ’مامی جی‘ اور سیکریٹری جوگیندر سکھجا نے نرنکاری راج پتا جی کا گلدستہ پیش کر کے پ ±رتپاک استقبال کیا۔ یہ مقدس موقع خد مت کو روحانی مشق میں بدلنے اور لگن کو زندگی کی بنیاد بنانے کے جذبے سے سرشار تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *